اتوار، 12-اکتوبر،2025
اتوار 1447/04/20هـ (12-10-2025م)

مقبوضہ کشمیر؛ حکومت کی انتظامی نااہلی اور لاپرواہی

11 مارچ, 2025 12:18

مقبوضہ کشمیر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں مقامی بھارتی قابض حکومتوں کی نااہلی کے نتیجے میں متعدد مسائل جنم لے رہے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان مسائل میں ماحولیاتی آلودگی، غیر قانونی تعمیرات، اور عوامی حقوق کی پامالی شامل ہیں جبکہ جموں و کشمیر میں روزانہ 1500 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے، لیکن سائنسی بنیادوں پر اس کی تلفی کا نظام موجود نہیں ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سرینگر میونسپل کارپوریشن میں روزانہ 525 ٹن اور جموں میونسپل کارپوریشن میں 374 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے،  دیگر 76 میونسپل کمیٹیوں میں مجموعی طور پر 603 ٹن کچرا پیدا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:

کے ایم ایس کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف 36 فیصد کچرا سائنسی طریقے سے تلف کیا جاتا ہے، باقی 64 فیصد غیر محفوظ طریقے سے پھینک دیا جاتا ہے، کھلے میدانوں میں کچرا پھینکنے سے زمینی آلودگی میں اضافہ اور صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔

مزید کہا گیا کہ اچن ڈمپنگ سائٹ پر روزانہ 550 ٹن کچرا جمع ہوتا ہے، جس سے ماحولیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ مقامی سماجی کارکنان اور ماحولیاتی ماہرین سائنسی بنیادوں پر کچرے کی تلفی اور بہتر انتظام کی ضرورت پر زور دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ موجودہ نظام میں مالی اور لاجسٹک مسائل کی وجہ سے کچرے کی مؤثر تلفی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔