عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر 5سال کی پابندی

مقبوضہ کشمیر: بھارتی حکومت نے عوامی ایکشن کمیٹی اور جموں و کشمیر اتحاد المسلمین پر 5 سال کی پابندی عائد کردی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وزارت داخلہ نے منگل کو جموں و کشمیر کے 2 گروپوں میر واعظ کی زیر قیادت عوامی ایکشن کمیٹی (اے اے سی) اور مسرور عباس انصاری کی زیر قیادت جموں و کشمیر اتحاد المسلمین (جے کے آئی ایم) کو غیر قانونی سر گرمیاں ( روک تھام) ایکٹ 1967 کے تحت پانچ سال کیلئےکالعدم تنظیم قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں:بھارت: یونیورسٹی کے قریب دیوار پر آزاد کشمیر اور آزاد فلسطین کے نعرے درج
وزارت نے یہ فیصلہ تنظیم کے ملک مخالف سر گرمیوں، علیحد گی پسند پروپیگنڈے اور جموں و کشمیر میں دہشت گردی کی حمایت میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور مقامی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے میر واعظ اور دیگر ارکان کیخلاف علیحدگی پسندی کو فروغ دینے اور لوگوں کو ہندوستانی حکومت کیخلاف ملک مخلاف جذبات کو بھڑکانے کے مبینہ کردار پر کئی مقدمات درج کیے ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.