اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بلوچ علیحدگی پسند گروہوں کی نانی "را” ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

14 مارچ, 2025 18:38

وزیر اعلیٰ بلوچستان کہتے ہیں بلوچ گروپ خود کو بڑے لبرل کہتے ہیں لیکن ان سب کی نانی بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خود کو لبرل کہنے والے علیحدگی پسند مذہبی شدت پسندوں سے ملے ہوئے ہیں، کتنے دہشت گردوں کو جیلوں سے چھوڑا گیا انہوں نے واپس جاکر کیمپس جوائن کرلیے۔

انھوں نے کہا کہ جو دہشت گرد اسلام کے نام پر شرپسندی کرتا ہے اسے ناراض بلوچ کا نام دیا جاتا ہے، یہ کونسی ناراضی ہے آرٹیکل 5 بہت کلیئر ہے، یہ ناراض بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا تھا دہشت گرد صرف اور صرف سافٹ ٹارگٹ ڈھونڈ رہے ہیں، 425 مسافروں نے ٹکٹ ایشو کیے وہ کسی بھی اسٹیشن سے بیٹھ سکتے تھے،  ہوسکتا ہے کچھ لوگوں نے اس ٹرین میں ٹکٹ کے باوجود ٹریول نہ کیا ہو۔ ایسا بھی ہوسکتا ہے کہ کچھ مسافر جو بھاگ گئے وہ واپس دہشت گردوں کے ہاتھ لگ گئے۔

مزید پڑھیں: ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے: بلاول

ان کا کہنا تھا ٹرین سے بھاگنے والے دو لوگ کل شام بھی ایف سی کی چیک پوسٹ پر آئے، لبرل اور مذہبی شدت پسندوں کو ایک ہی جگہ سے فنڈنگ ہورہی ہے، امریکا کی جنگ کے دوران بھی ہم نے افغانستان کی مدد کی ہے، جتنے بھی بی ایل اے دہشت گرد ہیں وہ افغان ریاستی سرپرستی میں پل رہے ہیں ادھر ان کے کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ جعفر ایکسپریس میں مسافروں کے ساتھ موجود سپاہی غیر مسلح اور چھٹی پر جارہے تھے، دہشت گردی کا تعلق بلوچستان کی محرومی سے نہیں یہ کسی کے اشارے پر ملک توڑنا چاہتے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔