پشاور میں مسجد کے باہر دھماکا، رہنماجے یو آئی مفتی منیر شاکر جاں بحق، 3 افراد زخمی

پشاور کے تھانہ ارمڑ کے علاقے میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی ڈیوائس کا دھماکا ہوا ہے۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق دھماکے میں جے یو آئی رہنما مفتی منیر شاکر جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دیسی ساختہ بم مسجد کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا۔
دہشت گردانہ کارروائی میں دھماکے سے دیوار کو نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق خوارج نے آج ایک اور عالم دین مفتی شاکر اللہ کو نشانہ بنایا۔
خوارج اسلام کے دشمن ہیں۔ گزشتہ ایک ماہ میں یہ چوتھا حملہ ہے جس میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا۔ اکوڑہ خٹک میں مولانا حامد الحق شہید ہوئے اور اب مفتی شاکر اللہ کو دہشت گردوں نے قتل کردیا۔
ان خوارج کو اسلام کی کوئی قدر نہیں اور وہ اسلام کو اپنے مذموم ایجنڈے کے لیے صرف ایک نعرے کے طور پر استعمال کرتے ہیں جو پیسے اور طاقت کی ہوس کے گرد گھومتا ہے۔ یہ معصوم لوگوں، مساجد اور علمائے کرام کے قاتل ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.