گھوٹکی میں جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پرفائرنگ، 2 محافظ جاں بحق

جام مہتاب ڈہر کی گاڑی پر فائرنگ
گھوٹکی کی تحصیل ڈہرکی میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈہر کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کردی۔
جی ٹی وی نیوز کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جام مہتاب ڈہر کے 2 محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق نرلی پل کے مقام پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی۔ نتیجے میں 2 محافظ جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔ فائرنگ سے جام مہتاب حسین ڈہر محفوظ رہے۔
حملے کے بعد محافظوں کو ڈہرکی اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے 2 کی حالت انتہائی تشیوشناک بتائی جارہی ہے
رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب ڈھر نے پریس کانفرنس کےدوران کہا کہ پوری دنیا کو پتا ہے اور صحافیوں سے بھی کچھ چھپا ہوا نہیں۔
گھوٹکی پولیس کو بھی معلوم ہے یہ دہشت گردی شہریار خان شر کروا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کو یہ پتا نہیں سندھ کے بہادر بیٹے سے پالا پڑا ہے، یہاں پر سب شریف قومیں ہیں جو میرے ہمدرد ہیں اور دوست بھی ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایم پی اے جام مہتاب کے قافلے پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ کو ہدایت کی ہےکہ حملہ آوروں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.