حکومت کا پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانےکافیصلہ

ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر حکومت نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانےکافیصلہ کرلیا۔
ملک میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات پر حکومت نے پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے طلب کرلیا گیا۔
قومی سلامتی کا یہ ہونے والا اجلاس ان کیمرا ہوگا جس میں سیکیورٹی صورت حال پر بریفنگ دی جائےگی۔
اجلاس میں عکسری قیادت پالیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورت حال سے آگاہ کرے گی۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں پالیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نام زد نمایندگان شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے اجلاس طلب کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی آرمی چیف سے ملاقات، قومی سلامتی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی نیشنل ایکشن پلان ٹو کی تجویز کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.