اتوار، 12-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

نہروں پر پیپلزپارٹی کا واضح موقف، نہیں بننی چاہییں، شرجیل میمن

16 مارچ, 2025 22:02

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی کا موقف واضح ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کعرتے ہوئے ان کاکہنا تھاکہ دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننی چاہییں۔

ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی دریائے سندھ کا ایک انچ پانی بھی کم نہیں ہونے دے گی۔ صدر مملکت نے بھی کہا ہے کہ دریائے سندھ پر نئی نہریں نہیں بننی چاہییں۔

شرجیل میمن کا کہنا تھاکہ ملک پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ بدقسمتی سے ہمارے لوگ ہی دشمنوں کے ہاتھوں استعمال ہورہے ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔