تربیلا ڈیم میں پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا، قابل استعمال ذخیرہ ختم

ڈیم
پاکستان کے سب سے بڑے تربیلا ڈیم میں پانی کا لیول انتہائی کم سطح پر پہنچ گیا۔
واپڈا ذرائع کے مطابق تربیلا ڈیم میں پانی کا قابل استعمال ذخیرہ صفرہوگیا ہے اور ڈیم کا ڈیڈ لیول 1402 فٹ ہے۔
مزید پڑھیں: آئندہ ہفتے ملک بھر میں شدید گرمی کا امکان، پانی کی کمی کا خطرہ
ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم بھی پانی کا لیول انتہائی کم سطح تک پہنچ چکا ہے۔ ڈیم میں پانی کی سطح 1054 فٹ تک آگئی ہے جو کہ ڈیڈ لیول سے صرف 4 فٹ کم ہے۔
واپڈا ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 1050 فٹ پر ہے اور اس وقت ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 77 ہزار ایکڑ فٹ ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.