"یرغمالی رہا نہ ہوئے تو غزہ میں زندگی خواب بنادیں گے "

اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کو دھمکی دی ہے کہ یرغمالیوں کو رہا نہ کیے جانے تک غزہ کی زمینوں پر قابض رہیں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے کہا کہ جب تک کہ حماس تمام یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتا، قابض فوج غزہ کی زمینوں کو مستقل طور پر اپنے قبضے میں رکھے گی۔
انہوں نے کہا کہ مزاحمتی تنظیم کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ کھیل کے قواعد بدل چکے ہیں، یرغمالیوں کی رہائی کے بغیر غزہ میں زندگی ایک خواب ہے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل نے 238ویں بار فلسطینی گاؤں کو مسمار کردیا
اسرائیلی حکومت کا موقف ہے کہ حماس کو یرغمالیوں کو رہا کرنے پر مجبور کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری اٹھائے جائیں گے تاکہ دباؤ بڑھا کر یرغمالیوں کو رہا کروایا جاسکے۔
مزید پڑھیں: اسرائیل کا غزہ کے وسط اور جنوب میں زمینی کارروائی شروع کرنے کا اعلان
واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں حماس اور اسرائیل ایک دوسرے کے صف آراء ہیں، تمام تر اتحادیوں کی سپورٹ کے باوجود صہیونی فوج غزہ سے اپنے یرغمالیوں کو آزاد کروانے میں ناکام رہی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.