ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کاآپریشن،10 خارجی دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 10 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن حسنین اختر شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، ہلاک خوارج قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیپٹن حسنین شہید دوران آپریشنز اپنی جرات اور دلیرانہ کارروائیوں کیلئے مشہور تھے، 25 سال کے کیپٹن حسنین اختر شہید کا تعلق ضلع جہلم سے تھا، انہوں نے 4 سال دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا، شہید نے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی چھوڑے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پُر عزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.