گلیشیر کا عالمی دن، تیزی سے بڑھتا ہوا خطرہ

گلیشیئر کے تحفظ کا عالمی دن منانا اتنا اہم کیوں ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ دو ارب سے زیادہ لوگ پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے گلیشیئرز اور برف پگھلنے کا انتظار کرتے ہیں۔
پہلی بار گلیشیئر کے پگلھنے سے آگاہی کا دن منانے کا مقصد یہ ہے کہ دنیا بھر میں یہ شعور بیدار کیا جائے کہ گلیشیئر ہمارے سیارے کی آب و ہوا کے نظام اور میٹھے پانی کے وسائل میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
گلیشیئر ایک برف کی بڑی اور موٹی تہ ہوتی ہے جو آہستہ آہستہ حرکت کرتی ہے۔ انھیں اکثر برف کا دریا کہا جاتا ہے ان کو بننے میں صدیاں لگتی ہیں۔ اس دوران برف کی تہیں اپنے وزن کی وجہ سے دب ک سخت ہوجاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر؛ بھارتی فوج کی موجودگی سے سیاچن گلیشیئر پگھلنے لگا
اقوام متحدہ نے 2025 کو گلیشیئر کے تحفظ کا بین الاقوامی سال قرار دیا ہے۔
گلیشیئرز دنیا کے میٹھے پانی کا تقریبا 70 فیصد حصہ ذخیرہ کرتے ہیں۔
دنیا کا سب سے بڑا گلیشیئر لینبرٹ گلیشیئر ہے جو انٹارٹیکا میں واقع ہے اس کی لمبائی 400 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔
کچھ گلیشیر روزانہ چند سینٹی میٹر حرکت کرتے ہیں جب کہ کچھ 50 میٹر تک حرکت کرسکتے ہیں۔
برف روشنی کو اپنے اندر کی طرف سے اس طرح جذب اور پھیلاتی ہے کہ جس اسے گلیشیئر کے اندر نیلا رنگ پیدا ہوتا ہے۔ جتنی زیادہ برف کی تہیں ہوں گی اتنا زیادہ نیلا رنگ ہوگا۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.