کراچی کنگز کو بڑا دھچکا، اہم غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر

Karachi Kings suffer major blow, key foreign players out of PSL
پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر ایڈم ملنے گھٹنے کی انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے۔
فاسٹ بولر ایڈم ملنے کو یہ انجری 15 اپریل کو لاہور قلندرز کے خلاف میچ کے دوران ہوئی تھی۔
اگرچہ ایڈم ٹیم کے ساتھ رہ کر صحتیابی کی امید کررہے تھے لیکن طبی معائنےکے بعد تصدیق ہوئی کہ وہ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں مزید نہیں کھیل سکیں گے۔
کراچی کنگز کی مینجمنٹ نے ایڈم ملنے کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ ایڈم نے انجری سے قبل کراچی کنگز کے 2 میچز میں حصہ لیا تھا۔ کراچی کنگز نے ایڈم کی جگہ نوجوان کھلاڑی سعد بیگ کو مستقل طورپر اسکواڈ میں شامل کر لیا سعد بیگ پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان بھی ہیں۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.