ملک بھر میں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر یومِ تشکر منایا جا رہا ہے

وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کے نرخوں میں تاریخی کمی کا اعلان
وزیراعظم محمد شہبا شریف نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی پر یومِ تشکر منایا جارہا ہے۔
وزیراعظم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اس کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا، یہ دن افواج پاکستان کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے۔
وزیراعظم شہباز شرہف نے کہا کہ یومِ تشکر کا دن اللہ رب العزت کے حضور سجدہ شکر بجا لانے، افواج پاکستان کی بے مثال بہادری کو خراج تحسین پیش کرنے اور پوری قوم کے حوصلے اور وحدت کو سراہنے کے لیے منایا جائے گا۔
مزید پڑھیں: ہم نے دشمن کیساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے، وزیر اعظم کا قوم سے خطاب
ان کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی۔ دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم نے اپیل کی کہ قوم بالخصوص علماء کرام آج پورے ملک میں اجتماعی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام کریں، اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں اور شہداءو غازیوں کے لیے خصوصی دعائیں کریں۔
وزیراعظم نے کہا کہ افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ قوم ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ رات قوم سے خطاب میں کہا کہ آج دل کی گہرائیوں سے قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی قوم نے ثابت کیا ہمیں اپنی خو دمختاری عزیز ہے،بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے پہلگام کو بہانا بنا کر بلاجواز جنگ مسلط کی، دشمن نے گھمنڈ میں ہماری سرحدوں کی حرمت پامال کرنے کی کوشش کی۔
انکا کہنا تھا کہ بھارت نے میزائلوں سے معصوم جانوں کو نشانہ بناکر ہمارے صبر کا امتحان لیا، فوجی تنصیبات پر حملہ کیاگیا،دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دینے کا فیصلہ کیا۔
وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ دشمن نے گزشتہ دنوں بزدلانہ اورشرمناک فعل کیا، بہادر افواج نے پیشہ ورانہ انداز میں دشمن کو بھرپور جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا جو بات میز پرہونی تھی اب میدان جنگ میں ہوگی، بہادر سپوتوں نے چند گھنٹے میں دشمن کی توپوں کو خاموش کیا، دشمن کے فوجی اڈے ،اسلحہ ڈپو ،ایئرفیلڈز سب ملبے کے ڈھیر بن گئے، ہم نے دشمن کے ساتھ وہی کیا جو ایک باوقار قوم کو زیب دیتا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.