ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

کیا کل سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے؟ حکومت کا اہم اعلان

11 مئی, 2025 15:24

لاہور: پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے تمام اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں کل سے دوبارہ کھل جائیں گی۔

اپنے بیان میں وزیر تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ تمام تعلیمی اداروں میں تعلیمی سیشن معمول کے مطابق دوبارہ شروع ہوں گے۔

یہ فیصلہ 7 مئی کو محکمہ تعلیم کی جانب سے کیے گئے اعلان کے بعد سامنے آیاتھا، جس میں بھارتی ڈرون حملوں کے جواب میں پاکستان، خاص طور پر پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر میں عوامی اور نجی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:پاکستان کا امریکی صدر ٹرمپ کے پاک بھارت کشیدگی پر بیان کا خیر مقدم

تناؤ میں اضافے کے پیش نظر، لاہور، ملتان اور دیگر تعلیمی بورڈز نے 9 مئی کو مقرر کردہ انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیے تھے، بی آئی ایس ای لاہور کے کنٹرولر امتحانات، زاہد میاں نے بیان دیا کہ قرآن ترجمہ اور اخلاقیات کے امتحانات سمیت کمپیوٹر سائنس اور حیاتیات کیلئے میٹرک کے طلباء کے عملی امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔

اسی طرح ملتان بورڈ نے اپنے ایچ ایس ایس سی کے نظریاتی امتحانات اور ایس ایس سی کے عملی امتحانات جو 9 مئی کیلئے مقرر تھے، نئی تاریخوں کے اعلان کے ساتھ دوبارہ شیڈول کر لیا ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔