ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

بجٹ کے اہم نکات، اقتصادی ترقی،افراط زراورکل اخراجات کاتخمینہ

11 جون, 2025 16:45

گزشتہ روز پیش کیے جانے والے بجٹ کے اہم نکات سامنے آگئے۔

 

بجٹ میں اقتصادی ترقی کی شرح 4.2 فیصد رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ افراط زر کی شرح 7.5 فیصد تک رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے جب کہ بجٹ خسارہ جی ڈی پی کا 3.9 فیصد رہنے کاامکان ہے۔

 

پرائمری سرپلس 2.4 فیصد اور ایف بی آر کے محصولات کا تخمینہ 14 ہزار 131 ارب ہوگا جس میں سے صوبوں کا حصہ 8206 ارب روپے رکھا گیا ہے۔

 

وفاقی نان ٹیکس ریونیو کا ہدف 5147 ارب روپے اور خالص آمدنی 11072 ارب روپے ہونے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔ بجٹ میں وفاقی حکومت کے کُل اخراجات کا تخمینہ 17 ہزار 573 ارب ہونے کا امکان ہے، سود کی مد میں 8207 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی۔

 

بجٹ میں دفاع کیلیے 2250 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں بجلی اور دیگر شعبوں کی سبسڈی کے لیے 1186 ارب روپے مختص کیے گئے اور گرانٹس کیلیے 1928 ارب روپے مختص ہوئے۔ بجٹ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلیے 716 ارب روپے، ٹرانسپورٹ انفرااسٹرکچر کیلیےایک ہزار ارب روپے، کراچی سے چمن کی شاہراہ این 25 کیلیے 100 ارب روپے مختص کیے گئے۔

 

بجٹ میں زراعت کیلیے 4 ارب روپے سے زائد  کی رقم مختص کی گئی ہائیر ایجوکیشن کیلیے 38.5 ارب، سائنس ٹیکنالوجی کے 31 جاری منصوبوں کیلیے 4.8 ارب روپے مختص کیے گئے۔ آیندہ مالی سال کے بجٹ میں تعلیم کیلیے 18.5 ارب روپے مختص کیے گئے۔

 

دانش اسکولوں کے قیام کیلیے 9.8 ارب، صحت کے شعبے کے 21 اہم منصوبوں کیلیے 14.3 ارب اور گورننس کیلیے 11 ارب روپے مختص کیے گئے۔

 

وفاقی حکومت کے بجٹ کا کُل حجم 17573 ارب روپے ہے وفاقی بجٹ میں 600 سے 700 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز دی گئی ہے ٹیکس ہدف میں 2 ہزار ارب روپے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

اےٹی ایم یا کریڈٹ کارڈ سے خریداری پر سیلز ٹیکس 18فیصد کرنے کی تجویز بجٹ میں شامل ہے نئے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے لیے تمام ٹیکس سیلبز میں کمی کی گئی ہے 6 سے 12 لاکھ تنخواہ والے افراد پر ٹیکس کی شرح ایک فیصد ہوگی۔

 

12 لاکھ آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کر کے 6 ہزار کرنے کی تجویز دی گئی۔22 لاکھ تک تنخواہ پر ٹیکس کی شرح 15 فیصد سے کم کر کے 11 فیصد تک لانے کی تجویز شامل ہے۔22 سے 32 لاکھ تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کم کر کے 23 فیصد تک ہونے کا امکان ہے۔ شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی۔

 

انرجی سیوربلب پرڈیوٹی 10سےکم کرکے 5 فیصد کر دی گئی، ایل ای ڈی بلب کےخام مال کی امپورٹ پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔ اسٹیل کےخام مال پر ڈیوٹی15سےکم کرکے10فیصدکردی گئی۔ ٹیکسٹائل خام مال پر ڈیوٹی صفر کر دی گئی۔ انڈسٹریل سلائی مشین پرڈیوٹی صفر کر دی گئی۔ مقامی گاڑیوں کےانجن کی امپورٹ پر ڈیوٹی 5 فیصد کم کر دی گئی۔ مقامی گاڑیوں کےخام مال اورسی کےڈی پر ڈیوٹی 20 کے بجائے15فیصد ہو گی۔

 

ریڈیوبراڈکاسٹ ٹرانسمیٹرز پر ڈیوٹی 20 سےکم کر کے 15فیصد کر دی گئی۔ ٹی وی براڈکاسٹ ٹرانسمیٹر پر ڈیوٹی 20کے بجائے 15فیصد کر دی گئی۔ وائرلیس مائیکروفون پر کسٹم ڈیوٹی20 سےکم کر کے 15کر دی گئی۔

 

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔