پاکستانی شہریوں کیلئے ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری

پاکستانی شہریوں کیلئے ایران سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ایران سے متعلق پاکستانی شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ اسرائیلی حملوں کے پیش نظرپاکستانی شہری ایران کا سفر نہ کریں۔
وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ حکومت پاکستان اپنےشہریوں کی سلامتی اور حفاظت کے لیے صورتحال پرگہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔
وزارت داخلہ کے مطابق ایران میں موجود پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے ضروری اقدامات اور انتظامات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نےگزشتہ روز ایران پر شدید حملے کیے جس کے نتیجے میں 9 سائنسدانوں اور عسکری قیادت سمیت 80 سے زائد افراد شہید ہوئے تھے۔ جس کے بعد ایران نے جوابی حملے کیے اور اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کی، ایران نے 200 سے زائد میزائل داغے جس کے نتیجے میں 4 اسرائیلی ہلاک اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.