ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

ایران کی دفاعی طاقت کے حیران کن اعداد و شمار

14 جون, 2025 20:13

ایران اور اسرائیل کشیدگی بڑھ کر جنگ کی صورت حال اختیار کرگئی۔ خطے میں کشیدگی اور تیسری عالمی جنگ کے بادل مزید گہرے ہوچکے ہیں۔

 

خطہ ایشیا کے دو کونوں پر موجود یہ طاقتیں اگر جنگ کےئ مدو مختلف اور اگر دونوں ممالک آمنے سامنے آ جائیں تو کون بھاری پڑے گا؟ دفاعی طاقت کے اعداد و شمار حیران کر دیں گے۔

 

اسرائیل کا دفاعی بجٹ ہے 24 ارب ڈالر

جبکہ ایران صرف 9 ارب ڈالر پر اکتفا کر رہا ہے۔

ایران کے پاس 6 لاکھ 10 ہزار سے زائد فوجی موجود ہیں۔

جبکہ اسرائیل کے پاس صرف 1 لاکھ 70 ہزار ایکٹو سولجرز ہیں۔

لیکن اسرائیل کو سبقت حاصل ہے جدید ٹیکنالوجی،ایف تھرٹی فائیو فائٹرز اورآئرن ڈومز  جیسے دفاعی سسٹمز میں۔

ایران کے پاس ایکٹو فوجی 6 لاکھ 10 ہزار جبکہ ریزرو فورس 3 لاکھ 50 ہزار۔

اسرائیل کے ایکٹو فوجی صرف 1 لاکھ 70 ہزار، مگر 4 لاکھ 45 ہزار ریزرو سولجرز  ہر  وقت تیار۔

ایران کے 1650 ٹینک، 2400 آرمرڈ گاڑیاں اور 500 فائٹر ایئرکرافٹس میدان میں اُترنے کو تیار۔

اسرائیل کے ٹینک کم، صرف 500، مگر زیادہ جدید۔

ایف تھرٹی فائیو  جیٹ طیارے، ہیروئن ڈرونز، اور آئرن ڈوم  سسٹم اسے ہوا سے زمین تک برتری دیتے ہیں۔

ایران کے پاس 3000 کلومیٹر رینج والے بیلسٹک میزائلز جیسے شہاب-تھری  اور خرمشہر ہیں جن کی تعداد نوے سے چار سو ہے

جبکہ اسرائیل کے پاس اسپائس بم، ٹارگٹڈ میزائلز اور نیوکلیئر صلاحیت  بھی ہے۔

ایران کو حزب اللہ ۔۔حماس اور یمنی فوج کی سپورٹ ہے

اسرائیل کا ہتھیار  سائبر وار، مصنوعی ذہانت اور امریکا کی اسٹریٹجک سپورٹ ہے

یہ جنگ صرف فوجوں کی نہیں، نظریات، نیٹ ورکس اور ٹیکنالوجی کی بھی ہے۔

دونوں ممالک میں براہِ راست جنگ کی صورت میں مشرقِ وسطیٰ دہک سکتا ہے جس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔