بجٹ؛ سولر پینل اسکیم سے متعلق بڑا اعلان ہوگیا

حکومت نے شہریوں کیلئے مفت سولر پینل لگانے کی منظوری دے دی
لاہور: پنجاب حکومت نے بجٹ 2025-26 میں سولر پینل اسکیم کے لیے فنڈز مختص کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کرتے ہوئے بتا یا کہ سولر پینل اسکیم کیلئے بجٹ 4ارب کے فنڈز مختص کیئے گئے ہیں، ٹرانسپورٹ کے بجٹ میں 359 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جھینگا فارمنگ کیلئے8.3 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں۔
بجٹ 2025-26 کے مطابق اقلیتی کارڈ کیلئے3.5ارب روپے، وزیراعلیٰ پنجاب ہمت کارڈ کیلئے 4 ارب روپے ، مریم نواز سوشل سیکیورٹی راشن کارڈ کیلئے 40 ارب روپے، اپنی چھت اپنا پروگرام کے تحت 150 ارب روپے مختص کیئے گئے ہیں ۔
وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ ایک سے 22 تک کے صوبائی ملازمین تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیاہے جبکہ پنجاب میں پنشن کی مد میں 5 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.