ہفتہ، 11-اکتوبر،2025
ہفتہ 1447/04/19هـ (11-10-2025م)

وزیراعظم کی چودھری نثار سے ملاقات، ن لیگ میں واپسی کی دعوت دے دی

29 جون, 2025 16:38

راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چودھری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی رہائش گاہ پہنچ کر عیادت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چودھری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر انھوں ںے جواب دیا  نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبعیت ٹھیک نہیں رہتی۔

 ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم  نے چودھری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنے گھر  واپس آجائیں۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ چودھری نثار نے وزیراعظم کو جواب دینےکے لیے کچھ وقت مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے موجود ہیں۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔