پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں اسیر رہنماؤں کا خط پیش کر دیا گیا۔ ذرائع پی ٹی آئی نے مزید بتایا کہ بیشتر ارکان حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حق میں، بانی چیئرمین کی بہنوں کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے علیمہ خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علیمہ خان اور بہنیں بھائی کی رہائی کیلئے جذباتی ہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے جذبات کو سمجھا جائے اوراحترام کیاجائے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.