جنوبی افریقا کی ٹیم کا دورہ پاکستان؛ تینوں فارمیٹ کے اسکواڈز کا اعلان، قیادت کون کرے گا؟

south-africa-team-to-tour-pakistan-squads-announced-for-all-three-formats-who-will-lead
جنوبی افریقی ٹیم کا دورہ پاکستان شیڈول ہوگیا جنوبی افریقا کی ٹیم نے تینوں فارمیٹ کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ جنوب افریقی ٹیم گرین شرٹس کے ساتھ 2 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوینٹی میچزکی سیریز کھیلے گی۔
کرکٹ جنوبی افریقا کے مطابق ٹیسٹ کپتان ٹیمبا باووما پنڈلی میں اسٹرین کے باعث سیریز سے باہر ہوگئے ہیں لہٰذا اب ان کی جگہ ایڈن مارکرم ٹیم کی قیادت کریں گے، اس کے علاوہ کیشو مہاراج پاکستان کے خلاف صرف دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا حصہ ہیں کیونکہ ان کا ری ہیب مکمل ہونا باقی ہے۔
ٹی ٹوینٹی میچز میں جنوبی افریقی ٹیم کی قیادت ڈیوڈ ملر کریں گے اور ون ڈے میں میتھیو بریٹز کو عبوری کپتان کی ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ون ڈے کرکٹ کو خیرباد کہنے والے کوئنٹن ڈی کوک کی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024 کے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہیں اب ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
The South African Men’s selection panel has named the squads for the upcoming all-format tour of Pakistan as well as the one-off T20 International (T20I) against Namibia.
The Proteas will begin their defence of the ICC World Test Championship Mace with a two-match Test series… pic.twitter.com/0jOOgSpsCv
— Proteas Men (@ProteasMenCSA) September 22, 2025
ٹیسٹ سیریز کے لیے اسکواڈ
جنوبی افریقا کے ٹیسٹ اسکواڈ میں ایڈن مارکرم (کپتان)، ڈیوڈ بیڈنگھم، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، ٹونی ڈی زورزی، زبیر حمزہ، سائمن ہارمر، مارکو یانسن، کیشو مہاراج (صرف دوسرا ٹیسٹ)، ویان ملڈر، سینوران متھسامی، کگیسو ربادا، رائن ریکلٹن، ٹرسٹن سٹبز، پرینیلن سبریاین، کائل ویرین شامل ہیں۔
ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ
جنوبی افریقا کے ٹی 20 اسکواڈ میں ڈیوڈ ملر (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نندرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ڈونووان فریرا، ریضا ہینڈرکس، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، اینڈائل سمیلان، لیزاڈ ولیمز شامل ہیں۔
ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ
جنوبی افریقا کے ون ڈے اسکواڈ میں میتھیو بریٹزکے (کپتان)، کاربن بوش، ڈیوالڈ بریوس، نندرے برگر، جیرالڈ کوٹزی، کوئنٹن ڈی کوک، ٹونی ڈی زورزی، ڈونووان فریرا، بیورن فورٹین، جارج لنڈے، کوینا مافاکا، لنگی نگیدی، نکابا پیٹر، لوہان-دری پریٹوریئس، سینیتھمبا کیشیلی شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ورلڈ کپ 2023 کے بعد کونئنٹن ڈی کوک نے ون ڈے سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی، بعد ازاں انہوں نے وائٹ بال کے دونوں فارمیٹ میں کھیلنے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم اب ڈی کوک 2024 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ کے بعد دوبارہ ٹیم کو جوائن کرچکے ہیں۔
جنوبی افریقا کی ٹیسٹ ٹیم 7 اکتوبر کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، روانگی سے قبل ٹیسٹ اسکواڈ 5 اور 6 اکتوبر کو پریٹوریا میں ٹریننگ کرے گا۔
ورلڈ ٹیسٹ چیمپین شپ میں پاکستان ٹیم پہلی سیریز جنوبی افریقا کے خلاف کھیل رہی ہے اور سیریز کا پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے لاہور جب کہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شیڈولڈ ہے۔
جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد 3 ین ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز بھی ہوگی جس کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو پنڈی میں کھیلا جائے گا جب کہ بقیہ 2 میچز قذافی اسٹیڈیم میں 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچز کے بعد 3 ون ڈے میچز 4، 6 اور 8 نومبر کو فیصل آباد کی سرزمین پر کھیلے جائیں گے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.
خاص خبریں
Advertisement