آزاد کشمیر سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کیلئے18 نومبر آخری تاریخ

November 18th is the deadline for the expulsion of Afghan refugees from Azad Kashmir.
اسلام آباد: محکمہ پولیس آزاد کشمیر کی جانب سے مقیم افغانوں کی بے دخلی کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آزاد کشمیر میں مقیم تمام افغان مہاجرین کیلئے ڈیڈ لائن مقرر کردی گئی آزاد کشمیر سے افغان مہاجرین کی بے دخلی کی آخری تاریخ 18 نومبر مقرر کردی گئی۔
مراسلے کے مطابق آزاد کشمیر سے افغان مہاجرین کی ہر صورت بے دخلی کا حکم دیاگیا ہے۔ سرکاری ٹرانسپورٹ ہو یا نہ ہو مگر افغانوں کا انخلا 18 نومبر تک یقینی بنایا جائےگا۔
متعلقہ افسران کی نگرانی میں مہاجرین کی واپسی کی مکمل نگرانی کریں گے خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا متعلقہ ضلعی افسران ذمے دار ہوں گے۔
پولیس، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ کو افغان مہاجرین کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے افغان مہاجرین کی بے دخلی یا واپسی کے بعد ہر ضلع سے تحریری سرٹیفکیٹ طلب بھی مانگا گیا ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.