بدھ، 22-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

دنیا کا سب سے کم وزن لیپ ٹاپ متعارف کرادیاگیا

20 اکتوبر, 2025 16:56

ٹیکنالوجی کی دنیا میں دن بہ دن نئی سے نئی تبدیلیاں آرہی ہیں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے دنیا کا سب سے ہلکا لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا۔

جاپانی کمپنی Fujitsu نے ایف ایم وی یو ایکس کے 3 نامی لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جس کا وزن چارجر کے بغیر صرف 634 گرام ہے۔

اس سے قبل دنیا کے ہلکے ترین وزن والے لیپ ٹاپس بھی اسی کمپنی نے اپنی کوششوں کے ذریعے تیار کیے تھے۔

ایک 2022 کا ڈبلیو یو ایکس جی 2 اور دوسرا 2024 کا ڈبلیو یو 5 جے 3 ہے، جن کا وزن بھی 634 گرام ہے۔ اس نئے لیپ ٹاپ کا وزن کم رکھنے کے لیے مختلف میٹریلز کو استعمال کیا گیا ہے۔

ہلکے ترین لیپ ٹاپ کا بیرونی پینل کاربن فائبر پر مشتمل ہے جبکہ کی بورڈ اور بنیاد کے لیے میگنیشم لیتھیم کو استعمال کیا گیا ہے۔ ہلکے وزن کے باوجود لیپ ٹاپ کی تیاری میں خیال رکھا گیا ہے کہ عام استعمال کے دوران وہ خراب نہ ہو۔

اس لیپ ٹاپ کے چارجر کا وزن بھی محض 151 گرام ہے، جب کہ اس کی قیمت 1863 ڈالرز رکھی گئی ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔