منگل، 21-اکتوبر،2025
منگل 1447/04/29هـ (21-10-2025م)

تنخواہ دار طبقے کیلئے پریشان کن خبر آگئی

21 اکتوبر, 2025 13:33

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی تازہ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دار طبقے نے ریٹیلرز، ہول سیلرز اور ایکسپورٹرز کے مجموعی ٹیکس سے دوگنا زیادہ ٹیکس ادا کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی سے ستمبر 2025 کے درمیان تنخواہ دار طبقے سے 130 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 20 ارب روپے زیادہ ہے۔ پچھلے مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اس طبقے سے 110 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہوا تھا۔

ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے اختتام تک تنخواہ دار طبقے سے 600 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال میں اس طبقے سے مجموعی طور پر 545 ارب روپے وصول کیے گئے تھے، اس طرح رواں سال 55 ارب روپے اضافی ٹیکس لینے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

دوسری جانب جائیداد کی خرید و فروخت سے حکومت کو 3 ماہ میں 68 ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوا، جب کہ پچھلے مالی سال کی اسی مدت میں یہ وصولی صرف 41 ارب روپے تھی۔

ایکسپورٹرز نے رواں سہ ماہی میں 45 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، ہول سیلرز نے 14.6 ارب روپے جبکہ ریٹیلرز نے صرف 11.5 ارب روپے قومی خزانے میں جمع کرائے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملک کا تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والا گروہ بن چکا ہے، حالانکہ ان کے پاس آمدنی چھپانے یا بچانے کے ذرائع محدود ہوتے ہیں۔ اس کے برعکس، دیگر شعبوں کی جانب سے ٹیکس نیٹ میں آنے کی رفتار کم ہے۔

Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔