پیر، 1-دسمبر،2025
پیر 1447/06/10هـ (01-12-2025م)

گزشتہ ہفتے رفح کے علاقے میں حماس کے 40 سے زائد جنگجو شہید کیے گئے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ

01 دسمبر, 2025 10:24

غزہ: اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ ہفتے رفح کے علاقے میں حماس کے 40 سے زائد جنگجو مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق یہ کارروائی حماس کی زیر زمین سرنگوں کے خلاف کی گئی، جو جنوبی غزہ میں واقع ہیں۔

خبر ایجنسیوں کے مطابق جنوبی غزہ میں سرنگوں کا بڑا حصہ اسرائیلی کنٹرول میں ہے، تاہم زیر زمین جنگجوؤں کی موجودگی کی وجہ سے مذاکرات جاری ہیں تاکہ ان کے حوالے سے اقدامات طے کیے جا سکیں۔

حماس نے عالمی ثالثی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ جنگجوؤں کے لیے محفوظ راستے فراہم کیے جائیں اور مزید انسانی نقصان روکا جا سکے۔

اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور مقامی و بین الاقوامی حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ تشدد کو فوری طور پر کم کیا جائے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوششیں تیز کی جائیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔