بدھ، 3-دسمبر،2025
بدھ 1447/06/12هـ (03-12-2025م)

اسرائیل کے مفادات کو نیتن یاہو پر قربان نہیں کریں گے، اسرائیلی صدر

03 دسمبر, 2025 11:17

اسرائیلی صدر اسحاق ہرتزوگ نے وزیرِ اعظم بنیامین نتن یاہو کی جانب سے دی گئی معافی کی درخواست پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس فیصلے میں صرف ملک اور عوام کے مفادات کو ترجیح دیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق ہرتزوگ نے اپنے دفتر سے جاری بیان میں کہا کہ دھمکی آمیز یا اشتعال انگیز بیانات ان کے فیصلے پر اثرانداز نہیں ہو سکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ نتن یاہو کی درخواست کو قانونی اور اخلاقی پہلوؤں سے انتہائی باریک بینی کے ساتھ پرکھا جائے گا۔

صہیونی میڈیا کے مطابق نتن یاہو بظاہر قومی مفاد کی بنیاد پر معافی چاہ رہے ہیں، لیکن اصل میں وہ صدر سے ایک سیاسی سودا کرنا چاہتے ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نتن یاہو عفو کے بدلے متنازع عدالتی اصلاحات واپس لینے کی پیشکش کر رہے ہیں۔

نتن یاہو نے اپنی درخواست میں لکھا ہے کہ معافی ملنے کی صورت میں وہ اسرائیلی اتحاد، عدالتی نظام، میڈیا اور دیگر داخلی مسائل پر زیادہ توجہ دے سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق انہوں نے ضمنی نکات پر دوبارہ غور کرنے کی پیشکش کر کے واضح اشارہ دیا ہے کہ وہ عدالتی اصلاحات سے پیچھے ہٹنے کو تیار ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔