جمعرات، 4-دسمبر،2025
جمعرات 1447/06/13هـ (04-12-2025م)

جنگ زدہ غزہ میں خوشیوں کا جشن: 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی؛ تقریب میں 21 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

04 دسمبر, 2025 09:13

غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں تباہ شدہ عمارتوں کے درمیان 54 جوڑوں کی اجتماعی شادی کا انعقاد ہوا، جس میں 21 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔

یہ تقریب متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ انسانی فلاحی تنظیم "الفارس الشہم تھری” کی جانب سے منعقد کی گئی، جس نے نوبیاہتا جوڑوں کو مالی امداد کے ساتھ گھریلو سامان بھی فراہم کیا۔

شرکاء کے جذبات میں غم اور امید کا امتزاج واضح تھا، لیکن تقریب کے دوران فلسطینی جوڑوں نے زندگی کے نئے سفر کا آغاز بھرپور انداز میں کیا۔ پروگرام میں فلسطینی روایتی رقص دبکہ، لوک گیت اور موسیقی نے ماحول کو مزید خوشگوار بنایا۔

شادی کے لیے خصوصی اسٹیج "Thawb al-Farah” (خوشی کا لباس) بنایا گیا، جو تباہ شدہ ماحول کے باوجود زندگی کی بحالی اور فلسطینیوں کی حوصلہ مندی کی علامت تھا۔

ایک 27 سالہ دلہن نے اس موقع پر کہا کہ جو بھی ہوا، ہم امید کے ساتھ نئی زندگی شروع کر رہے ہیں، ان شاء اللہ، یہ جنگ کے خاتمے کی طرف بھی قدم ہوگا۔

اجتماعی شادی میں شریک جوڑوں کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے کیا گیا، جس میں تقریباً 2,651 درخواست گزار شامل تھے۔

اماراتی مشن برائے غزہ کے علی الشحی نے اس موقع پر کہا کہ یہ تقریب فلسطینی عوام کے لیے امید اور حوصلے کا روشن پیغام ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔