اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں ممکنہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

اسرائیلی فوج کی غزہ میں کارروائیاں ممکنہ جنگی جرائم کے زمرے میں آتی ہیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشنز کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بنیادی طور پر انسانی حقوق کے اصولوں کے منافی ہیں۔
برطانوی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں آپریشن حماس کے خلاف شروع کیا گیا تھا، تاہم اس دوران شہر شدید تباہی کا شکار ہوا اور عام شہری ہلاک ہوئے۔
انتونیو گوتریس نے واضح کیا کہ شہری ہلاکتوں اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی کو مناسب طور پر مدنظر نہیں رکھا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج کے طریقہ کار میں سنگین خامیاں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دستیاب شواہد سے یہ امکان ظاہر ہوتا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ میں جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور عالمی برادری کو اس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔
سیکرٹری جنرل نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ میں انسانی جانوں کے تحفظ اور شہری آبادی کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ مزید انسانی المیہ روکا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












