غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رُک سکی، حملے میں مزید 7 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رُک سکی، حملے میں مزید 7 افراد شہید
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جس کے نتیجے میں جبالیہ، الزیتون اور دیر البلاح کے علاقوں میں مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے باوجود حملوں کا سلسلہ نہیں رکا اور اس کے بعد سے فلسطینی شہادتوں کی تعداد 366 تک پہنچ گئی ہے۔
گزشتہ 25 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 70 ہزار 354 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
انسانی حقوق کے ادارے اور مقامی تنظیمیں اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کر رہی ہیں اور عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












