اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان

اسرائیل کا غزہ امداد کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان
عالمی برادری کی بڑھتی ہوئی تنقید اور مطالبات کے بعد اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اردن کے ساتھ واقع ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے لیے امدادی سامان اور تجارت کی آمد و رفت کے مقصد سے دوبارہ کھول رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ گزرگاہ 23 ستمبر سے بند تھی جسے اب آج سے فعال کیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق سرحد کھلنے کے بعد ڈرائیوروں اور سامان بردار گاڑیوں کی جامع جانچ پڑتال کی جائے گی، جبکہ اضافی حفاظتی دستے بھی تعینات کیے گئے ہیں تاکہ نگرانی مزید سخت کی جاسکے۔
ادھر فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے انتباہ دیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج غزہ میں جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی جاری رکھتی ہے تو جنگ بندی کا عمل اگلے مرحلے میں داخل نہیں ہوسکتا۔
حماس نے ثالثی کرنے والے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ معاہدے پر صحیح معنوں میں عمل کرانے کے لیے اسرائیل پر دباؤ بڑھائیں۔
واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں میں اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












