غزہ کا مستقبل صرف فلسطینی طے کریں گے، خالد مشعل کا اعلان

غزہ کا مستقبل صرف فلسطینی طے کریں گے، خالد مشعل کا اعلان
حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی کے انتظامی معاملات پر اختیار صرف فلسطینیوں کا حق ہے اور اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ فلسطینی عوام کی مرضی کے بغیر قابل قبول نہیں ہوگا۔
خالد مشعل نے الجزیرہ کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ غزہ کا نظم و نسق سنبھالنے کا حق صرف مقامی آبادی کو حاصل ہے، اور کسی بیرونی قوت کو اس میں مداخلت کا جواز نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام تک امدادی سامان کی فراہمی ناگزیر ہے اور حماس اس سلسلے میں پوری کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امداد کی بلا رکاوٹ ترسیل جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے بنیادی شرط ہے۔
خالد مشعل کا کہنا تھا کہ حقیقی خطرہ غزہ نہیں بلکہ اسرائیلی حکومت کی جارحیت ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ کے مستقبل سے متعلق تمام فیصلے فلسطینی خود کریں گے، اور وہ انتظامی اختیار کسی کے حوالے نہیں کریں گے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












