پیر، 15-دسمبر،2025
اتوار 1447/06/23هـ (14-12-2025م)

غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 5 فلسطینی شہید جبکہ درجنوں زخمی

14 دسمبر, 2025 08:00

اسرائیل اور حماس کے درمیان اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پر حملے جاری ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ شہر پر تازہ اسرائیلی حملے میں کم از کم 5 فلسطینی شہید جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حملے رہائشی علاقوں میں کیے گئے جس کے باعث خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری متاثر ہوئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام کی جانب سے تاحال ان حملوں پر کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔