اسرائیلی پابندیوں سے موسمِ سرما بھی غزہ والوں کا دشمن بن گیا، شدید ٹھنڈ سے ایک اور بچہ موت کی نیند سوگیا

اسرائیلی پابندیوں سے موسمِ سرما بھی غزہ والوں کا دشمن بن گیا، شدید ٹھنڈ سے ایک اور بچہ موت کی نیند سوگیااسرائیلی پابندیوں سے موسمِ سرما بھی غزہ والوں کا دشمن بن گیا، شدید ٹھنڈ سے ایک اور بچہ موت کی نیند سوگیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے فلسطینی شدید سرد موسم کی لپیٹ میں آ گئے ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق شدید سردی اور مناسب رہائش کی عدم دستیابی کے باعث ایک اور نومولود بچے کی موت ہوگئی ہے۔
غزہ کی وزارت صحت نے انتباہ کیا ہے کہ ایندھن، مناسب رہائش اور حفاظتی سہولیات کی کمی کے سبب بچوں اور بزرگوں کی زندگیاں سنگین خطرے میں ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارے یونیسف نے بھی غزہ کے بچوں کی بگڑتی ہوئی حالت پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔
فلسطین میں یونیسف کے کمیونیکیشن چیف جوناتھن کرکس نے بتایا کہ غزہ میں بچے ایسے خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جو بارش کے پانی سے بھر چکے ہیں، کمبل بھیگ چکے ہیں اور زیادہ تر بچوں کے پاس کپڑوں کے صرف ایک یا دو جوڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ان حالات میں بچوں کو خشک اور محفوظ رکھنا تقریباً ناممکن ہے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا خطرہ شدید حد تک بڑھ گیا ہے۔
یونیسف نے عالمی برادری سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے تاکہ غزہ کے خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












