غزہ میں اسرائیلی حملے نہ تھم سکے، مزید 10 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی حملے نہ تھم سکے، مزید 10 فلسطینی شہید
غزہ: اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے دوران گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں میں عورتیں اور بچے بھی متاثر ہوئے ہیں اور شہری علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں ایک فضائی حملے میں 4 فلسطینی ہلاک ہوئے، جبکہ غزہ شہر میں بے گھر افراد کے تربیتی مرکز پر ہونے والے حملے میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
فلسطینی حکام نے بتایا کہ 10 اکتوبر کو طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک اسرائیلی کارروائیوں میں مجموعی طور پر 400 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












