ایران پر ہونے والے حملوں میں ایک ہزار سے زائد شہید ہوچکے : رپورٹ

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے انکشاف کیا ہے کہ ایران پر ہونے والے حالیہ حملوں میں ایک ہزار سے زائد عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
امریکہ میں قائم انسانی حقوق کے کارکنوں کی نیوز ایجنسی (ایچ آر اے این اے) نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اٹھائیس فروری سے اب تک ایران میں ایک ہزار ستانوے عام شہری شہید ہو چکے ہیں۔
ان شہید ہونے والوں میں ایک سو اکیاسی وہ بچے شامل ہیں، جن کی عمریں دس سال سے بھی کم ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زخمیوں کی تعداد پانچ ہزار چار سو دو تک پہنچ گئی ہے، جن میں سو بچے بھی شامل ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار انتہائی تشویشناک ہیں اور شہریوں کا تحفظ یقینی نہیں بنایا جا رہا۔
یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ، اسرائیل کیلئے امریکی اور ایرانی جانوں کی قربانی دے رہا ہے : عباس عراقچی
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایران پر تقریباً ایک سو چار حملے کیے گئے ہیں۔ یہ حملے نہ صرف فوجی اڈوں بلکہ طبی مراکز اور رہائشی علاقوں پر بھی ہوئے ہیں۔
ایجنسی نے مزید کہا کہ ابھی سینکڑوں مزید شہداء کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، جن کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جس کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ان حملوں نے ایران کے کئی شہروں میں بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور اسپتالوں پر بوجھ بڑھ گیا ہے۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












