جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

ٹرمپ، اسرائیل کیلئے امریکی اور ایرانی جانوں کی قربانی دے رہا ہے : عباس عراقچی

03 مارچ, 2026 15:38

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے واشنگٹن پر الزام لگایا ہے کہ وہ اسرائیل کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے امریکی اور ایرانی جانوں کی قربانی دے رہا ہے۔

ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واشنگٹن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کی موجودہ قیادت ‘اسرائیل فرسٹ’ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے امریکی اور ایرانی دونوں قوموں کا خون بہا رہی ہے۔

یہ بیان امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ایران پر حالیہ حملوں کا دفاع کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 787 تک پہنچ گئی

عباس عراقچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ مارکو روبیو کے تبصرے اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ امریکہ نے کسی حقیقی خطرے کے جواب میں نہیں بلکہ اسرائیل کے تزویراتی مقاصد کے لیے ایک ‘اختیاری جنگ’ میں داخل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نام نہاد ‘ایرانی خطرہ’ کبھی موجود ہی نہیں تھا، بلکہ یہ سب اسرائیل کے تزویراتی حساب کتاب کو درست ثابت کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

عراقچی نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سے بہتر کے مستحق ہیں اور انہیں اپنا ملک ان لوگوں سے واپس لینا چاہیے جو امریکی مفادات کے بجائے غیر ملکی ایجنڈوں کو ترجیح دیتے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔