امریکا کو تمام صلاحیتیں آزمانے کے باوجود شکست ہوئی، ایران کیخلاف مزید حملے خودکشی ہوں گے: پاسداران انقلاب

پاسداران انقلاب کمانڈر کے سینئر مشیر نے کہا ہے کہ اگر امریکا اپنی سلامتی چاہتا ہے تو اسے ایران کے خلاف جارحیت بند کر دینا ہوگی، اسے خودکشی کے مترادف سمجھا جائے گا۔
پاسداران انقلاب کے کمانڈر کے سینئر مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد رضا نقدی نے ایک ٹیلی ویژن انٹرویو میں کہا ہے کہ اگر امریکی اپنے مفادات کے مطابق عمل کریں گے تو وہ ہمارے خلاف فوجی حملے بند کر دیں گے، جب تک کہ وہ خودکشی کرنا نہ چاہتے ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے سات ماہ کے دوران امریکہ نے اپنی تمامتر فوجی صلاحیتوں کا مکمل استعمال کر لیا لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے جوہری عزائم اور عسکری طاقت تباہ کردی، امریکی وزیر جنگ کا دعویٰ
جنرل نقدی نے کہا کہ امریکی فوج وہی ہے، جو آپ سب نے دیکھ چکی ہے، اس نے وہ سب کچھ کر لیا جو وہ کرنا چاہتی تھی اور اپنی تمام صلاحیتیں میدان میں جھونک دیں، اور اب اس سے آگے کچھ نہیں بچا۔
مشیر نے دونوں فریقوں کے دستیاب وسائل کا موازنہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ امریکا اور صیہونی اتنے وسائل کے باوجود کیوں ناکام ہوئے؟
جنرل نقدی نے افغانستان کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکا نے افغانستان پر 3 ٹریلین ڈالر خرچ کیے لیکن آج امریکی پرچم افغان عوام کے پیروں کے نیچے ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے فیصلہ کن جوابی اقدامات کے نتیجے میں آج دو طیارہ بردار بحری جہاز بحر ہند میں آوارہ پھر رہے ہیں اور گزشتہ سات ماہ سے ایک بھی امریکی بحری جہاز بحرین میں موجود امریکی پانچویں بیڑے کے بحری اڈے پر لنگر انداز نہیں ہو سکا بلکہ ان کے تمام جہاز فرار ہو رہے ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












