جمعرات، 7-مئی،2026
جمعرات 1447/11/20هـ (07-05-2026م)

ایران میں امریکہ اور اسرائیل کی بربریت جاری، شہداء کی تعداد 787 تک پہنچ گئی

03 مارچ, 2026 15:26

ایران پر امریکا اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 787 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ملک کے ایک سو ترپن اضلاع متاثر ہوئے ہیں اور پانچ سو چار مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

ایران پر امریکا اور اسرائیل کی جانب سے جاری وسیع پیمانے پر حملوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ایرانی ہلال احمر نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اب تک شہداء کی تعداد 787 ہو چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

ہلال احمر کے مطابق ملک کے مجموعی طور پر 153 اضلاع ان حملوں سے متاثر ہوئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 504 مختلف مقامات کو براہ راست نشانہ بنایا گیا، جن میں رہائشی علاقے، سرکاری عمارتیں، بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات اور دیگر اہم مراکز شامل ہیں۔

ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور امریکا کی جانب سے مجموعی طور پر ایک ہزار انتالیس حملے کیے گئے، جن کے باعث کئی شہروں میں تباہی کے مناظر دیکھے گئے۔ متعدد عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہیں جبکہ کئی علاقوں میں بجلی، پانی اور مواصلات کا نظام شدید متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارت نے ایران کو دھوکا دے کر اسرائیل کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے : سونیا گاندھی

ہلال احمر نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن، ملبہ ہٹانے اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا عمل مسلسل جاری ہے۔ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں دن رات کام کر رہی ہیں اور عارضی طبی کیمپ قائم کیے گئے ہیں تاکہ زخمیوں کو فوری علاج فراہم کیا جا سکے۔

ہلال احمر کے حکام کے مطابق بعض علاقوں تک رسائی دشوار ہے کیونکہ وہاں سڑکیں تباہ ہو چکی ہیں یا ملبہ راستہ روکے ہوئے ہے۔ اس کے باوجود امدادی کارکن جدید آلات کی مدد سے ملبہ ہٹا کر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

ایرانی حکام نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔