شہید سپریم لیڈر کی تدفین کی تیاریاں جاری، آخری آرام گاہ مشہد میں ہوگی

عظیم رہنما سید علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ملک بھر سوگ جاری ہے۔ شہید کی وصیت کے مطابق مشہد مقدس میں تدفین کے انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔
ایران کی جانب سے باضابطہ اعلان کیا گیا ہے کہ ملک کے سپریم لیڈر سید علی خامنہ ای، جو امریکہ اور اسرائیل کی بزدلانہ جارحیت کے نتیجے میں شہید ہوئے، ان کی آخری آرام گاہ مشہد میں ہوگی۔
اس وقت ایران اپنے رہنماء کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے چوتھے روز بھی فوجی کارروائیاں اور جوابی حملے جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اس سے پہلے کہ ایرانی سپریم لیڈر مجھے مار دیتا، میں نے پہل کردی: ڈونلڈ ٹرمپ
انتظامی کمیٹی کے حکام دارالحکومت تہران میں سید علی خامنہ ای کے لیے ایک بہت بڑے عوامی الوداعی جنازے کی تیاریوں میں مصروف ہیں تاکہ عوام اپنے محبوب لیڈر کو خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔
کمیٹی نے تصدیق کی ہے کہ سید علی خامنہ ای کی اپنی وصیت کے مطابق، انہیں مشہد میں امام علی ابن موسیٰ رضا کے روضہ مبارک کے پہلو میں دفن کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ تدفین کی تقریب کی حتمی تفصیلات جلد ہی عوام کے سامنے لائی جائیں گی۔
واضح رہے کہ انقلابِ اسلامی کے شہید رہنما سید علی خامنہ ای مشہد ہی میں پیدا ہوئے تھے اور ان کے والد سید جواد خامنہ ای بھی اسی مقدس روضے کے توحید خانہ برآمدے میں مدفون ہیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










