امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں 105 سویلین مقامات کو نشانہ بنایا، ہلالِ احمر

ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے ایران کے مختلف شہروں میں سویلین مقامات، اسپتالوں اور امدادی مراکز کو نشانہ بنایا ہے۔
ایرانی ہلالِ احمر سوسائٹی نے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے روز سے اب تک امریکی اور اسرائیلی افواج کی جانب سے ایران میں ایک ہزار 332 بتیس حملے کیے گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان حملوں میں ایران کے 174 شہروں کو نشانہ بنایا گیا ہے اور 636 مختلف مقامات پر کارروائیاں کی گئیں۔
سب سے زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ 105 ایسے مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن کا فوج سے کوئی تعلق نہیں تھا اور وہ خالصتاً سویلین مقامات تھے۔
ان سویلین اہداف میں چودہ طبی مراکز اور سات ہلالِ احمر کی اپنی عمارتیں بھی شامل ہیں، جہاں زخمیوں کا علاج اور امدادی سرگرمیاں جاری تھیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کا ایرانی سکیورٹی اداروں کے مرکزی دفاتر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ہلالِ احمر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسپتالوں اور امدادی مراکز پر حملے بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔
ان حملوں کے باعث امدادی کارکنوں کے لیے زخمیوں تک پہنچنا اور انہیں طبی سہولیات فراہم کرنا انتہائی مشکل ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بمباری کے نتیجے میں سویلین انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس سے عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔
ایران نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سویلین مقامات اور طبی مراکز پر ان حملوں کا نوٹس لیں اور انسانی جانوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










