پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

اسرائیل میں ایرانی حملوں سے ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی، ہزار سے زائد زخمی

09 مارچ, 2026 10:48

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران ایرانی حملوں سے اسرائیل میں جانی و مالی نقصانات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں میں اب تک کم از کم 13 اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ زخمیوں کی تعداد ایک ہزار نو سو انتیس تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 1,332 تک جاپہنچی

بیان کے مطابق صرف گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والے حملوں میں ایک سو ستاون افراد زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے ایک سو بارہ افراد اب بھی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

طبی حکام نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں سے نو افراد کی حالت تشویشناک ہے، جنہیں انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں رکھا گیا ہے۔ اسپتالوں میں زخمیوں کے علاج کے لیے اضافی طبی عملہ اور وسائل بھی فراہم کیے گئے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔