پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

یہود و ہنود گٹھ جوڑ: نریندر مودی کی اسرائیل نوازی پر عالمی جریدے کے سخت سوالات

09 مارچ, 2026 09:59

برطانوی جریدے دی مڈل ایسٹ آئی نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے منافقانہ قرار دیا ہے۔

برطانوی جریدہ دی مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک تفصیلی رپورٹ میں بھارت کی خارجہ پالیسی کے تضادات اور یہود و ہنود کے گٹھ جوڑ کو کھل کر بے نقاب کر دیا ہے۔

جریدے نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ایران کے بجائے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کے فیصلے پر سخت سوالات اٹھائے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بھارت ایک طرف ایران کے ساتھ دوستی کا دعویدار ہے تو دوسری طرف عملاً اسرائیلی اتحاد کا کلیدی حصہ بن چکا ہے۔

جریدے نے استفسار کیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایران پر جنگ شروع ہونے سے محض دو روز قبل اسرائیل کا دورہ کیوں کیا؟ یہ سوال عالمی حلقوں میں بھارتی حکومت کے اصل ارادوں کے بارے میں شکوک و شبہات کو جنم دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ، مسلمانوں کیخلاف گھناؤنی سازش بے نقاب

رپورٹ میں اس بات پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ بھارتی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر کئی روز تک خاموشی اختیار کیے رکھی اور باضابطہ مذمت کرنے سے بھی گریز کیا۔

دی مڈل ایسٹ آئی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نے اب تک ایرانی عوام کے نام تعزیت کا ایک مختصر پیغام بھی جاری نہیں کیا ہے، جو بھارت کی ایران کے لیے مبینہ ہمدردی کے کھوکھلے پن کو ظاہر کرتا ہے۔

مزید برآں جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی بحری جہاز کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس پر بھارتی دفاعی سفارتکاروں نے بھی اسے اپنی اسٹریٹجک شرمندگی قرار دیا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ بھارت نے ایران کی پیٹھ میں چھرا گھونپا ہو، بلکہ اس سے قبل چاہ بہار بندرگاہ سے دستبرداری بھی بھارت کی اسی منافقانہ خارجہ پالیسی کی ایک واضح مثال ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق خطے میں مسلمانوں کے خلاف یہود و ہنود کا مذموم گٹھ جوڑ اب مکمل طور پر دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے، جس سے بھارت کا سیکولر اور متوازن خارجہ پالیسی کا دعویٰ عملی طور پر دم توڑ گیا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔