نئی قیادت ایران کے اتحاد کی ضمانت ہے، عباس عراقچی

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا رہبر اعلیٰ منتخب ہونا ایران کے قومی اتحاد اور خودمختاری کو مزید مضبوط بنائے گا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے بیان میں کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کو رہبر اعلیٰ منتخب کرنا ایک ایسا فیصلہ ہے، جو ملک کے اتحاد اور استحکام کو یقینی بنائے گا۔ ان کے مطابق ایران اس وقت بیرونی دباؤ اور فوجی حملوں کا سامنا کر رہا ہے اور ایسے حالات میں قومی یکجہتی انتہائی اہم ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کی ایران کی نئی قیادت اور انہیں چننے والوں کو ختم کردیں گے، اسرائیلی فوج کی فارسی میں دھمکی
عراقچی نے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کا انتخاب دراصل ایرانی عوام کی اجتماعی خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔ نئی قیادت ملک کی خودمختاری اور سیاسی نظام کے تحفظ کے لیے اہم کردار ادا کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے سیاسی اور عسکری اداروں نے پہلے ہی نئی قیادت کے ساتھ وفاداری کا اظہار کر دیا ہے۔ اس عمل کو انہوں نے قومی اتحاد کی علامت قرار دیا۔
Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.










