پیر، 9-مارچ،2026
پیر 1447/09/20هـ (09-03-2026م)

امریکہ کی کویت میں اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق

09 مارچ, 2026 10:48

امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران اپنے ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے، جس کے بعد امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد سات ہو گئی ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یکم مارچ کو ایران کی جانب سے سعودی عرب میں قائم امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں متعدد اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ انہی زخمیوں میں شامل ایک امریکی فوجی بعد میں زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکا۔

امریکی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے فوجی کی شناخت فوری طور پر ظاہر نہیں کی جائے گی، کیونکہ اس کے لواحقین کو پہلے باضابطہ اطلاع دینا ضروری ہے۔

امریکی فوج کے قواعد کے مطابق جب تک اہلکار کے اہل خانہ کو اطلاع نہ دے دی جائے، اس وقت تک اس کی شناخت خفیہ رکھی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی پاسداران انقلاب کا کویت میں الادری ایئر بیس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

اس سے قبل کویت میں ہونے والے ڈرون حملے میں چھ امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جن کی لاشیں امریکا منتقل کر دی گئی تھیں۔ امریکی ریاست ڈیلاویئر میں واقع ڈوور ایئربیس پر ان فوجیوں کے اعزاز میں ایک خصوصی تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، خاتون اول میلانیا ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

امریکی فوجی حکام کے مطابق یہ فوجی کویت کے پورٹ شعیبہ کے قریب ہونے والے حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔ ان حملوں کو ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کی جانب سے خطے میں امریکی فوجی موجودگی کے خلاف ردعمل کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔