جمعرات، 26-مارچ،2026
جمعرات 1447/10/07هـ (26-03-2026م)

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کیلئے بڑی خبر

26 مارچ, 2026 08:10

سعودی عرب میں موجود غیر ملکیوں کے لیے حکومت کی جانب سے ایک اہم سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے موجودہ حالات کے پیش نظر مختلف اقسام کے ویزوں کی میعاد میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بیرون ملک سے آئے افراد کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

سرکاری بیان کے مطابق وہ غیر ملکی افراد جن کے ویزے 25 فروری تک ختم ہونے والے تھے، وہ مقررہ فیس ادا کر کے اپنی قیام کی مدت 18 اپریل تک بڑھا سکتے ہیں۔ اس فیصلے سے بڑی تعداد میں ایسے افراد کو ریلیف ملے گا جو مختلف وجوہات کی بنا پر وقت پر روانہ نہیں ہو سکے تھے۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جن کے ویزے پہلے ہی ختم ہو چکے ہیں، انہیں بھی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔ وہ بغیر کسی اضافی جرمانے یا فیس کے مملکت سے واپس جا سکتے ہیں۔ اس کے لیے انہیں مقررہ بین الاقوامی ایئرپورٹس یا دیگر سرکاری راستوں کا استعمال کرنا ہوگا۔

حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ توسیع عمرہ، وزٹ اور ٹرانزٹ ویزوں پر بھی لاگو ہوگی۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔