یوکرین نے ایران کے ساتھ 50 سال تک تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی

روس کی مدد کرنے پر یوکرین نے پارلیمنٹ کی منظوری سے ایران کے ساتھ 50 سال تک تجارتی سرگرمیوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
یوکرین کی پارلیمنٹ نے 328 ارکان کے ووٹوں سے روس کو ڈرون سپلائی کرنے کے الزام پر ایک مسودہ قانون کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت ایران پر 50 سال تک کی مدت کے لیے پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرینی دارالحکومت پر 15واں میزائل حملہ، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا
عائد کی گئی پابندیوں میں ایران کے ساتھ فوجی تجارت پر پابندی، یوکرین کے راستے سامان کی آمدورفت کو روکنا اور ایرانی باشندوں کے حق میں اقتصادی اور مالی ذمہ داریوں کی معطلی شامل ہے۔
اس مسودہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے دستخط کے بعد قانون بن جائے گا، جو بظاہر ایک رسمی کارروائی ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












