بدھ، 27-مئی،2026
بدھ 1447/12/10هـ (27-05-2026م)

امید ہے ایران تنازع میں شامل فریقین جنگ بندی برقرار رکھیں گے: چینی وزیر خارجہ

27 مئی, 2026 11:09

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ امید ہے ایران تنازع میں شامل تمام فریقین جنگ بندی کو برقرار رکھیں گے اور کشیدگی میں مزید اضافہ نہیں ہوگا۔

نیویارک میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام فریقین کو درمیانی راستہ اختیار کرتے ہوئے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھنا چاہیے، کیونکہ دیرینہ مسائل کا حل ایک رات میں ممکن نہیں ہوتا۔

چینی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ مذاکرات میں اٹھایا جانے والا ہر مثبت قدم خطے میں امن کے لیے نئی امید پیدا کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ تنازع جتنا جلد ختم ہوگا اتنی ہی زیادہ شہری جانیں بچائی جا سکیں گی۔

دوسری جانب حالیہ دنوں میں کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دعویٰ کرتے ہوئے میزائل تنصیبات اور بعض عسکری اہداف کو نشانہ بنایا۔

اس کے جواب میں ایران نے کہا ہے کہ وہ ان حملوں کا مناسب ردعمل دے گا۔ ایرانی مسلح افواج نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی جارحیت کا جواب پہلے سے زیادہ سخت ہوگا۔

ایران کی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک امریکی ڈرون مار گرایا ہے اور امریکی لڑاکا طیارے ایف-35 پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔