ہفتہ، 22-اگست،2026
ہفتہ 1448/03/09هـ (22-08-2026م)

ہم  نے کبھی بھی کسی کی صحت پر توہین آمیز رویہ نہیں اپنایا، وزیراطلاعات عطا تارڑ

22 اگست, 2026 17:57

وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہم  نے کبھی بھی کسی کی صحت پر توہین آمیز رویہ نہیں اپنایا۔

 وزیراطلاعات عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، صحت کے معاملے پر سیاست کرنے سے گریز کیاجائے، علاج معالجے کے حوالے سے انتظامیہ نے عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں دوسروں پر طنز اور تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے، ہم  نے کبھی بھی کسی کی صحت پر توہین آمیز رویہ نہیں اپنایا، انتظامیہ نےآئین اور قانون کے مطابق عدالتی حکم پر عمل درآمد یقینی بنایا، نظرثانی اپیل میں تمام قیدیوں کے لیے یکساں سہولتوں کے حوالے سے سوال اٹھایا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کے وقت ان کی ہمشیرہ بھی ہمراہ تھیں، پی ٹی آئی کی جانب سے بے بنیاد توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی، قوم کو تمام حقائق سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیا، شفا اسپتال کے باہر ٹولیوں کی شکل میں لوگ کس نے جمع کیے؟  پریس کانفرنس کرکے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی؟ عدالت نے واضح کہا تھا کہ سیاسی بیان بازی نہیں کی جائے گی۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ قیدی کا خاندان اور پارٹی توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم نہ مان کر اپنی یقین دہانی کی نفی کی ہے، پنجاب اور پاکستان بار کونسل نے پی ٹی آئی کے سیاسی پروپیگنڈے سے لاتعلقی کا اعلان کیا، بار کونسلز نے تنبیہ کی ہے کہ ہمارا نام اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہ کیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہواکہ کسی جماعت نے اپنے بانی کے علاج میں رخنہ ڈالا، پی ٹی آئی بانی کا علاج چاہتی تھی تو راستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کی گئیں؟

Catch all the پاکستان News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔