جمعرات، 28-مئی،2026
جمعرات 1447/12/11هـ (28-05-2026م)

سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جنگ بندی میں 5 دن کی توسیع

30 مئی, 2023 12:10

سعودی عرب اور امریکا نے جنگ بندی معاہدے میں 5 دن کی توسیع کا خیر مقدم کیا ہے

امریکی محکمہ خارجہ کے افریقی امور کے دفتر نے کہا ہے کہ سوڈان میں جنگ بندی میں توسیع سے زیادہ انسانی امداد اور بنیادی خدمات کی بحالی کے لیے وقت ملے گا۔

سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی سے ہونے اس جنگ بندی کے معاہدے کے بعد سوڈانی دارالحکومت خرطوم میں تشدد میں کمی دیکھی گئی ہے۔ 5 دن کی توسیع سے معاملے مزید ٹھنڈا ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سوڈان میں جنگ بندی کے حوالے سے بہتری آئی ہے : امریکی سفارتخانہ

واضح رہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اس جنگ کے نتیجے میں سیکڑوں افراد موت کا شکار بن گئے، جبکہ ایک ملین سے زائد افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

Catch all the دنیا News, Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News


Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.

اوپر تک سکرول کریں۔