مشتبہ روسی جاسوس سفید بیلوگا وہیل سویڈن میں نمودار

ناروے میں نظر آنے والی مشکوک سفید بیلوگا وہیل سویڈن میں بھی دیکھی گئی، جس سے ایک بار پھر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں۔
2019 کے دوران ناروے میں ایک سفید بیلوگا وہیل مچھلی کو دیکھا گیا، جس کے بارے میں قیاس آرائیاں ہوئیں کہ وہ صرف ایک مچھلی نہیں بلکہ روسی بحریہ کی تربیت یافتہ جاسوس ہے، کیونکہ اس نے انسان کا بنایا گیا پٹہ پہن رکھا تھا۔
اب دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اس سفید بیلوگا وہیل کو چند سالوں بعد ایک بار پھر سویڈن کے جنوب مغربی ساحل ہنیبوسٹرینڈ میں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : روس کا یوکرینی دارالحکومت پر 15واں میزائل حملہ، شہر دھماکوں سے گونج اٹھا
ون وہیل نامی تنظیم کے ایک سمندری ماہر حیاتیات نے کہا کہ یہ حیران کن ہے، وہیل اپنے قدرتی ماحول سے بہت تیزی سے دور جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہارمونز ہو سکتے ہیں، جو اسے ساتھی تلاش کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔ یا یہ تنہائی ہو سکتی ہے، کیونکہ بیلوگاس ایک بہت ہی سماجی نوع ہے۔ ہو سکتا ہے کہ وہ دوسری بیلوگا وہیل کی تلاش کر رہا ہو۔
جب وہیل پہلی بار نارویجن آرکٹک میں نمودار ہوئی، تو نارویجن ڈائریکٹوریٹ آف فشریز کے سمندری حیاتیات کے ماہرین نے اس سے انسانی ساختہ پٹہ ہٹا دیا تھا۔
ماسکو نے کبھی بھی اس قیاس آرائی پر کوئی سرکاری ردعمل جاری نہیں کیا کہ وہ روسی جاسوس ہے۔
Catch all the Breaking News Event and Trending News Updates on GTV News
Join Our Whatsapp Channel GTV Whatsapp Official Channel to get the Daily News Update & Follow us on Google News.












